ترکوں کی دراندازی روکنے کے لیے عراق نے سرحد پر چوکیاں قائم کر دیں

بغداد(این این آئی )عراق کی مسلح افواج نے ترکی کی سرحد سے متصل علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ترکوں کی دراندازی روکنے کے لیے مزید چوکیاں قائم کرنا شروع کردیں ۔عرب ٹی وی کے مطابق عراق کی سکیورٹی فورسز کے عہدیداروں نے بتایا کہ فوج نے ترکی کی سرحد پر ترک فوج کی درندازی روکنے کے لیے اضافی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ یہ اقدام ترکی کی جانب سے عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر دو ہفتے سے جاری بمباری کے بعد کیا ۔ ترک فوج شمالی عراق میں صوبہ کردستان میں کردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔عراقی حکام نے بتایا کہ فوج نے ترکی کی سرحد سے متصل علاقوں میں دراندازی روکنے کے لیے کم سے کم 12 چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ یہ چیک پوسٹیں کردستان ورکرز پارٹی کے ارکان کے تعاقب اور ترک فوج کی سرحدی دراندازی روکنے کے لیے قائم کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...