کراچی ( اسٹاف رپورٹر)دو روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا وائرس کے 325 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے متاثر پولیس کے افسران اور جوانوں کی تعداد 1670 ہوگئی ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا روکنے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات میں فرنٹ لائن فائٹر فورس پولیس کے 16 ملازمین شہید ہوچکے ہیں، جن میں ایک ایس پی کے علاوہ ڈی ایس پی اور پولیس انسپکٹر بھی شامل ہیں۔ جاں بحق پولیس ملازمین میں ایک ایس پی سمیت 14 کا تعلق کراچی پولیس سے ہے جبکہ دو حیدرآباد پولیس رینج سے تعلق رکھتے ہیں۔ترجمان کے مطابق 435 افسران اور جوان کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 1219 ہے۔