بشارالاسد نے ماموں زاد رامی مخلوف کے مزید پر کاٹ دئیے

Jul 05, 2020

دمشق (این این آئی )شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے ماموں زاد اور عالمی سطح پر کرپشن کی وجہ سے بدنامی کی حد تک شہرت رکھنے والے رامی مخلوف کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے بعد بشارالاسد نے رامی مخلوف کو اپنے ماتحت خیراتی ادارے العرین سے الگ کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماضی میں ایک دوسرے خیراتی ادارے البستان میں ایک اہم ذمہ داری نھبانے والے مخلوف کو اس تنظیم سے بھی الگ کردیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شام میں ہیومینٹری فائونڈیشن العرین نے اسد فوج کی طرف سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو مالی گرانٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی معاون فورس کے زخمیوں کو مالی گرانٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔ مذکورہ گرانٹس میں زخمی ہونے والے عام شہریوں کے لیے بھی محدود حصہ رکھا گیا ہے۔العرین فائونڈیشن شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کی براہ راست نگرانی میں کام کررہی ہے۔

مزیدخبریں