مخدوم پور پہوڑاں(نمائندہ نوائے وقت) مخدوم پور کے معزز لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی مین سڑک پرانا لاری اڈا سے پل راجباہ روڈپر تعمیراتی کام میںبے جاتاخیر کی وجہ سے شہریوں اور راہگیروں کو بے حد دشواری کا سامنا ہے۔ متبادل راستہ نہ ہے عوام بے حد پریشان ہیں کاروباری سرگرمیاں ختم ہو گئی ہیں۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ راستہ کھلا کیا جائے اور جلد ہی سڑک تیار کی جائے۔
مخدوم پور کی مین سڑک کی تعمیر میں تاخیرکے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا
Jul 05, 2020