ملتان ( لیڈی رپورٹر ) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی اور صدر پنجاب جنوبی تسنیم سرور نے کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پے در پے آزمائشوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ دردانہ صدیقی اور تسنیم سرور نے حادثے کا شکار ہونے والے متاثرین کے خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لواحقین کیلئے صبر کی دُعاکی۔
بحیثیت قوم ہم پے در پے آزمائشوں میں گھرے ہوئے ہیں: دردانہ صدیقی‘ تسنیم سرور کا شاہ حسین ایکسپریس حادثے پر رنج و غم کا اظہار
Jul 05, 2020