باہتر(نامہ نگار)گذشتہ روز تھانہ باہتر کے موضع بٹھو کی ڈھوک ملیار میں ملک عنایت اللہ عرف نومی ملک کے محمد رحمت نامی زمیندارکے گھر میں کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث چھ افراد کی ناگہانی موت پر علاقہ بھر میں فضاء مکمل طور افسردہ رہی افسوسناک واقعے پر ضلع بھر کے سیاسی قائدین جن میں پی ٹی آئی کے ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق خان ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری ، پی ٹی آئی رہنماء سردار محمد علی خان،وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کے ڈویثرنل چیئرمین اکبر خان تنولی ،سردار خاری خان،سید خاور عباس بخا ر ی ،ملک سجاد دھریک،ملک خالد ایوب اعوان،قاضی طارق جاوید،محمد افضل اور قاضی محبوب الہیٰ نے موقع پر پہنچ کر لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ میں ڈی سی اٹک علی عنان قمر،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی ،اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محسن اقبال،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ڈی ایس پی فتح جنگ سید ذوالفقار گیلانی اور ایس ایچ او تھانہ باہتر سید مظہر حسین شاہ نے ریسکیو آپریشن کی مکمل نگرانی کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو بخوبی ادا کیا ۔