اشتہاری مجرم مقامی عدالت پیش

کلر سیداں (نامہ نگار) کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر راجہ محمد خالد نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں نامزد کیٹیگری بی کے اشتہاری مجرم سفیان عرف ٹونی کو گرفتار کر کے مقامی عدالت پیش کر دیا۔اشتہاری مجرم نے فروری کے مہینے میں مظہر نامی شخص کا موٹر سائیکل چوری کر لیا تھا جسے بعد ازاں پولیس نے پانچ ماہ گرفتار کر لیا۔خبر کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ مدعی نے مجرم اشتہاری سے چوری ہونے والے موٹر سائیکل کی قیمت وصول کرنے کے اشٹام پیپر پیش کر دیا کہ سفیان نامی شخص اس کا ملزم نہیں۔

ای پیپر دی نیشن