خانیوال (خبرنگار) ڈسٹرکٹ بار دی لبرلز گروپ کا اجلاس زیر صدارت قائم مقام صدر چوہدری خوشی محمد ارشد منعقد ہوا اجلاس میں نقابت کے فرائض دی لبرل گروپ کے جنرل سیکرٹری شیخ عرفان ایوب ایڈووکیٹ نے سر انجام دئے اجلاس میں ممبر پنجاب بار کونسل جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
اور وکلاء کے لئے انکی خدمات کو سراہا۔ اجلاس میں ظفر اقبال چوہدری ،چوہدری اسحاق شوکت قادری ،چوہدری محمد رفیق سہو، سید ناصر علی شاہ، چوہدری نذیر احمد شاہد ،ملک محمد صفدر، ملک لطیف جاوید ،مہر مظہر رخسار ،رائو محمد عارف خاں، امداد اللہ چوہان و دیگر نے بھی شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ بار دی لبرلز گروپ کا اجلاس جاویدہاشمی ایڈووکیٹ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
Jul 05, 2020