لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ نون لاہور یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری وقاص قریشی کی طرف سے یوتھ ونگ کور کمیٹی کے ممبران اور صوبائی حلقوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری خرم روحیل اصغر تھے۔ اس موقع پر وقاص قریشی نے لاہور کے صوبائی حلقوں کے صدور اور جنرل سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ اپنے صوبائی حلقوں میں یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی مکمل کریں۔انہوں نے مرکزی صدر کیپٹن صفدر اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل عقیل نجم ہاشمی سرفراز افضل، خرم روحیل کی یوتھ ونگ کیلئے خدمات کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
یوتھ ونگ کور کمیٹی کے اعزاز میں عشائیہ،خرم روحیل اصغر مہمان خصوصی تھے
Jul 05, 2021