لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان نے کہا کہ پنجاب حکومت واہگہ بارڈرسے متصل جی ٹی روڈ کے دونوں طرف صفائی یقینی بنائے۔بالخصوص بی آر بی نہر سے باب آزادی واہگہ بارڈر تک جابجا گوبرسمیت گندگی کے ڈھیر فوری اٹھانے جبکہ اطراف سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کی اشد ضرورت ہے۔بی آر بی نہرسے باب ِآزادی تک شاہراہ کے دونوں طرف رات کو روشنی کاانتظام جبکہ ملحقہ گھروں پر خوشنمارنگ کیاجائے۔اس ضمن میںوزیراعلیٰ بزدار ،ڈی سی مدثرریاض اورچیئرمین پی ایچ اے لاہور یاسر گیلانی اپنابھرپور انتظامی کرداراداکریں اوران ایشوزکواپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں۔