سٹیل مل انتظامیہ کا 350افسران و ملازمین کو فارغ کرنا قابل مذمت : جاوید قصوری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سٹیل مل انتظامیہ کی جانب سے 350افسران و ملازمین کو فارغ کرنا قابل مذمت ہے۔جو لوگ عوام سے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرکے بر سر اقتدار آئے تھے وہی عوام سے روزگار چھین کر انہیں بے گھر کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ سبزیوں، پھلوں ، گندم سمیت 600سے زائد اشیاکی درآمد پر 90فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن