حضرت پیر حسن شاہ نور شاہ ولی  کا عرس آج سے شروع ہوگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)حضرت پیر حسن شاہ نور شاہ ولی کا تین روزہ عرس آج سے شروع ہوگا،عرس پر محفل سماع کا بھی خصوصی اہتمام ہوگا۔ ہربنس پورہ کے علاقہ کوٹلی غازی میں پیر حسن شاہ نور شاہ ولی کے تین روزہ عرس کی تقریبا ت میں نامور شخصیات بھی شریک ہونگی۔اس موقع پر گھڑ دوڑ،کبڈی اور مرغوں کی بھی لڑائی ہو گی۔ منتظمین میں ملک شہباز انور،ناظم اعوان،ملک سلیم اعوان،بابا خلیل،حاجی جعفر،سائیں خادم،سائین بھولا دیگر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...