حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث کشمیر کاز کو نقصان پہنچا: محمود اختر گورائیہ 

فیروزوالہ( نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 138کے صدر و ضلعی رہنما محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچا، وزیر اعظم مظلوم کشمیریوں کاوکیل اور سفیر بننے کی بجائے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کے وکیل بن گئے ہیں، موجودہ حکمران ملک کو تختہ مشق بنائے ہوئے ہیں یہ وقت ملکی مفاد میں اقدامات اٹھانے کا ہے کیونکہ دشمن ہمیں ہر سطح پر نقصان سے دوچار کرنے کی سازشیں رچائے ہوئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن