لاہور(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے سے پہلے سے پسے ہوئے طبقے کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی اس لئے حکومت اسے فی الفور واپس لینے کا اعلان کرے، نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوںکے ٹائرز پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ جس سے اخراجات مزید بڑھ جائیں گے ،حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں انتہائی چالاکی سے بہت سے شعبوںپر ٹیکسز او رمہنگائی کا بوجھ لادھ دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام کوآج تک پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کا فارمولہ سمجھ نہیں آجا سکا جسے شفاف بنانے کی ضرورت ہے ،پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کا فارمولہ صرف عوام کی آنکھوںمیں دھول جھونکنا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں کو 2018ء کی سطح پر واپس لا کر انہیں کم از دوسال کے لئے منجمد کیا جائے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا:محمد اویس چوہدری
Jul 05, 2021