اسلام سے دوری کی وجہ سے ملک میں ہر طرف مسائل ہیں:امجد خان

Jul 05, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے معاشی ،سیاسی ماحول کے ساتھ گھریلواور خاندانی نظام بھی جام ہورہے ہیں ، دین اسلام پر عمل کر کے ہی، معاشی ،سیا سی ،خاندانی اور گھریلو مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ،دین اسلام سے دوری کی وجہ سے ملک میں ہر طرف مسائل ہی مسائل نظر آ رہے ہیں اور ظاہری طور پر کوئی حل بھی نظر نہیں آتا ،نکاح کے آسان عمل کو معاشرے کی رسومات نے مشکل ترین عمل بنا دیا ہے ۔نکاح کی مجالس اگر مساجد میں ہوں تو اللہ کی رحمت بھی آئے گی اور معاشرے کی بنائی ہوئی رسومات سے جان بھی چھوٹ جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامع رحمانیہ میں نکاح کی تقریب اور جامع مسجد ربانی میں طلباء وطالبات کے مختصر اسلامی کورسز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان،مفتی اسعد ،حافظ اطہر ،حافظ اظہر عزیزاور دیگر نے خطاب کیا ۔

مزیدخبریں