لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادرنے پارلیمنٹ کی طرف سے پاس کیے گئے نام نہادخاندان حفاظت بل (جس میں والد کی طرف سے بیوی بچوں کو ڈانٹنے پر والد ،شوہرکو 6ماہ قید اور ایک سال کی سزادی جائے گی )کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیراسلامی قوانین جو قرآن و سنت کی خلاف ورزی ہے کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام اپنے معاشرتی اور خاندانی نظام کو خراب کرنے کی سازشوںکو ہر گزقبول نہیںکریں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جامعہ المر کز الاسلامی والٹن روڈ پرعلماء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع میں حافظ نصیر احمد نورانی،حافظ محمد سلیم اعوان،مفتی تصدق حسین، مفتی جمیل رضوی ، رشید احمد رضوی ،مولانا سعید احمد نعیم ، محمد ارشد مہر ،پیر محمد منیر قادری،قاری خلیل مہروی،قاری لیاقت علی رضوی ،مولانا سعید احمد نعیم ، مولانا محمد اعظم قادری، حافظ مستنصر نورانی،مولانا شبیر حسین فریدی، قاری نصیر احمد،قاری غلام رسول،حافظ مقصود احمداورمولانا محمد فیضان کے علاوہ علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔قاری محمد زوار بہادرنے مزید کہا کہ علماء ہر پلیٹ فارم پر اس بل کی خرافات سے عوام کو آگاہ کریں اور غیر شرعی قوانین کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔
نام نہاد خاندان حفاظت بل کی مذمت کرتے ہیں: قاری زوار بہادر
Jul 05, 2021