سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کی جانب سے برِ صغیر میں ٹیسٹ سیریز کو چیلنج قرار دیا گیا ہے۔آسٹریلیا کو دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں برصغیر میں 8ٹیسٹ کھیلنے ہیں، آسٹریلیا کے بھارت میں 4، پاکستان اور سری لنکا میں 2، 2ٹیسٹ شیڈول ہیں۔اس سے متعلق بات کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ برصغیر میں سیریز جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر تھکا دیتی ہیں، اگلا فیوچر ٹور پروگرام سخت ہے، ایشیز سیریز کے بعد برصغیر کا دورہ آسان نہیں۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ برصغیر میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے، یہ ٹیسٹ پلیئرز کا امتحان ہوتا ہے، اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ہمیں اچھا کرنا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا اگلے سال فروری میں پاکستان کا دورہ شیڈول ہے، آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ،برصغیر میں ٹیسٹ سیریز چیلنج ہے، اسٹیو اسمتھ
Jul 05, 2021