لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی نئی اور زیادہ مہلک قسم ’’لیمیڈا ‘‘ سامنے آگئی۔ سائنسدانوں نے انتباہ کیا ہے کہ ریسرچ کے مطابق لیمیڈا ویرینٹ اصل کرونا وائرس کی نسبت زیادہ پھیلائو کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کرونا کا نیاویرینٹ ڈیلٹا، ایلفا اور گاما ویرینٹ سے بھی زیادہ پھیلتا ہے۔ لیمیڈا وائرس، کرونا ویکسین کیخلاف زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کرونا کا لیمیڈا ویرینٹ سب سے پہلے پیرو میں دسمبر میں پایا گیا تھا اور اب تک چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکا ہے۔ برطانیہ میں 23 فروری سے سات جون کے درمیان لیمیڈا وائرس کے 6 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
لیمیڈا، کر ونا وائرس کی نئی اور مہلک قسم ہے: برطانوی میڈیا
Jul 05, 2021