انتخابی اصلاحات، اپوزیشن پارلیمانی لیڈرز اجلاس 7 جولائی کو بلانے کا فیصلہ

Jul 05, 2021

اسلام آباد (آئی این پی) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس 7جولائی کو اسلام آباد میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن قیادت انتخابی اصلاحات کے معاملہ پر مشترکہ لائحہ عمل اپنائے گی اور سفارشات تیار کریگی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی7 جولائی کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں