افغانستان میں3شہری،24طالبان عسکریت پسندہلاک ہوگئے،حکومت

Jul 05, 2021

کابل(شِنہوا)افغانستان کے2مشرقی صوبوں میں3شہری اور24طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ30شہری اور25عسکریت پسند زخمی ہوگئے ہیں۔وزارت دفاع نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ صوبہ لغمان  کے ضلع الیشِنگ میں ہفتہ کی رات افغان قومی دفاع اور سکیورٹی فورسز(اے این ڈی ایس ایف)نے ان کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا جس میں9 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔صوبائی ہسپتال کے ڈائریکٹر عبدالمعروف کے مطابق لغمان کے صدرمقام مہترلام کے قریبی علاقہ عمرزئی میں ہفتہ کی سہ پہر  سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جنگ ہوئی جس میں3 شہری ہلاک جبکہ 30 دیگر زخمی ہوگئے۔وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز ہمسایہ صوبہ ننگر ہار کے مضافاتی ضلع ہیسارک کے نواح میں افغان فضائیہ کی جانب سے طالبان کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا جس میں 15طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ 8زخمی ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے ننگر ہارمیں 4بارودی سرنگیں بھی  تلاش کر تے ہو ئے ناکارہ بنا ئیں۔

مزیدخبریں