پورٹ اوپرنس(اے پی پی)ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ اوپرنس کے جنوب مغرب میں ایک چھوٹا نجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں انجیل ہیٹی سے تعلق رکھنے والے دو امریکی شہری 35سالہ ہاسٹلر اور 43سالہ جون بھی شامل ہیں ۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔