جدہ(آئی این پی)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال حج کے بعد سعودی عرب میں چینی ویکسین سائنو فارم کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے بتایا کہ چینی ویکسین کی منظوری کے سلسلے میں پچھلے 2 ماہ سے کوشش کر رہے ہیں اور سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سعودی حکام کی دو ٹیموں نے بیجنگ جا کر سائنو فام اور سائنو ویک کی مینوفیکچرنگ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اب خلیجی ممالک میں جائزہ لیں گی۔ بلال اکبر نے بتایا کہ 7 جولائی کو سعودی وفد پاکستان جا رہا ہے جو وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ جن افراد کا ڈیٹا سفارتخانے میں جمع ہوا تھا ان میں10 ہزار کیسز لیبر منسٹری اور وزارت داخلہ کو دیے ہیں۔ لیبر منسٹری نے وعدہ کیا ہے کہ ڈھائی ہزار کیسز اس ہفتے میں حل کر دیں گے۔ بلال اکبر نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے فلائٹس کی بحالی بھی اسی ماہ متوقع ہے۔
حج کے فوری بعد سعودی عرب میں سائنو فام ویکسین کی منظوری کا امکان
Jul 05, 2021