برآمدات بشمول سروسز 31ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، فرخ حبیب

Jul 05, 2021

فیصل آباد (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے دنیا کی معیشتیں بیٹھ گئیں لیکن پاکستان میں عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کے باعث نہ صرف معیشیت ترقی کرتی رہی بلکہ زندگیوں اور روز گار کو بھی تحفظ ملا، ن لیگ کی غلط پالیسیوں سے برآمدات ، سروسز سمیت ہر شعبہ نقصان میں تھا،عمران خان کی قیادت میں برآمدات بشمول سروسز 31 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،  لنڈے کے سوغات سوات کے عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، سوات  کے غیور عوام عمران خان کا ہر اول دستیہیں، اپوزیشن ہارنے کے ڈر سیالیکٹرانک الیکشن مشینز (ای وی ایم)سے بھاگ رہی ہے۔ وہ اتوار کو سرکٹ ہاس فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ 2016 تا 2018ترسیلات زر 19 ارب ڈالر رہا جبکہ 2021 میں آج 29 ارب ڈالر ہے، پی ٹی آئی حکومت میں10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ترسیلات زر اور ایکسپورٹس 50 ارب ڈالر تھیں جبکہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ترسیلات زر اور ایکسپورٹ 60 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں ہیں جو کہ ن لیگ کے دور سے 10 ارب ڈالر ذیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایکسپورٹ اور ترسیلات زر کی مد میں ریکارڈ 60 ارب ڈالر آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ اپوزیشن الیکٹرانک الیکشن مشینز(ایک وی ایم) سے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان نے معیشیت کو مضبوط اور ملک کے حالات بھی بہتر کرلئے ہیں تو یہ الیکشن ہار جائیں گے انھیں دھاندلی زدہ الیکشن سوٹ کرتے ہیں اسی لئے یہ ای وی ایم کی مخالفت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ایکسپورٹس 24 ارب ڈالر تھی ، ہمارے دور میں گڈز ایکسپورٹ اور سروسز ایکسپورٹ ملا کر ریکارڈ 31 ارب ڈالرہیں،یہ بھی ریکارڈ اضافہ ہے۔   

مزیدخبریں