گوجرانوالہ:خشک دودھ کھانے پر  گھریلو ملازمہ پر تشدد ،گرم چھریوں سے داغا گیا

Jul 05, 2021

گوجرانوالہ +لدھیوالہ وڑائچ(نمائند ہ خصوصی+ نمائند ہ نوائے وقت) خشک دودھ کھا نے پر سات سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کو میاں بیوی نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، متاثرہ بچی کی والدہ نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ اروپ پولیس کو درخواست دے دی ، میاں بیوی گردن پر گرم چھریاں لگاتے اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے ۔کمسن ملازمہ کا ویڈیو بیان ، تھانہ اروپ پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بچی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی سات سالہ بچی ارم اروپ کے علاقہ میں ماریہ اور صابر کے گھر گھریلو ملازمہ تھی ارم نے گھر میں موجود خشک دودھ کھا لیا جس پر دنوں میاں بیوی طیش میں آگئے اور بچی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا متاثرہ بچی نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ مالکان ہاتھوں اور گردن پر گرم چھریاںلگاتے اور مرچیں کھلاتے تھے دونوں میاں بیوی غلطی پر پیٹ میں ٹانگیں مارتے اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے والدہ نے بتا یا کہ ارم کو ملنے تک نہیں تھا دیا جاتا زخموں کا خود علاج کرواتے اور زخم بہتر ہونے کے بعد بچی کو گھر چھوڑ گئے دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کو طلب کیا ہے موقف سننے کے بعد کاروائی کریں گے ۔

مزیدخبریں