اوکاڑہ‘ قصور (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں قلعی جیمل سنگھ میں سسر نے بہو کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم بشیر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق باہمنی والا قصور کے علاقے میں لڑکی کو بے آبرو کر دیا گیا۔ پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم بابر منشاء لڑکی کو قریبی کھیتوں میں لے گیا اور درندگی کا نشانہ بنا دیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔