نارووال (نامہ نگار) گزشتہ روز نارووال محلہ اسلام پورہ کے رہائشی اپنی نئی نویلی دلہن اور اہل خانہ کے ہمراہ ہنی مون پر جانے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد دریائے نیلم جورا کے مقام پر کار گر جانے سے جاں بحق ہونے والوں میں چار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال، ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ، حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ کے صدر عابد محمود بٹ سمیت شہر اور دیگر علاقوں سے آئے ہزاروں افراد نے شرکت کی، چار افراد کی لاشیں جب گھر پہنچیں تو ہر طرف آہ و پکار کی آوازوں نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا۔ ارشاد حسین مرحوم کے دو بیٹے نادر کامران اس کی بیوی مدیحہ، بچے احمد، علینہ، طیبہ اور چار سالہ عنایہ دوسرا بھائی اعظم کامران جس کی شادی تقریباً چار ماہ قبل عائشہ سے ہوئی تھی اپنی والدہ پروین اختر کے ہمراہ مظفر آباد اپنے رشتے داروں سے ملنے گیا۔ گزشتہ روز جورا کے مقام پر کار کا ٹائر پھٹنے سے ہزاروں فٹ گہرائی میں بہنے والے دریائے نیلم میں جا گری، چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔
نارووال: دریائے نیلم میں ڈوبنے والے 4 افراد کی نماز جنازہ‘ ہزاروں افراد کی شرکت
Jul 05, 2021