پشاور‘ وراثت میں حصہ مانگنے پر بہن پر بدترین تشدد کرنیوالے 2 بھائی گرفتار

Jul 05, 2021

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں مکان میں حصہ مانگنے پر بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دو افراد ایک خاتون پر تشدد کر رہے تھے۔ خاتون کو ہیلمٹ اور ہتھوڑی کے وار کیے گئے تھے۔ پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق بھانہ ماڑی کی حدود میں بھائیوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو ہتھوڑی اور ہیلمٹ سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں