ساہیوال: محکمہ تعلیم کے دفتر میں  خواجہ سرا کے رقص کی ویڈیو وائرل

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ تعلیم کے دفتر میں ڈھول کی تھاپ پر خواجہ سرا کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عملہ نوٹوں کی ویلیں کراتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ساہیوال کے دفتر میں ایپکا کے صوبائی عہدے داروں کی آمد کے موقع پر ایپکا کے مقامی عہدے داروں نے استقبال کے لئے ڈھول کی تھاپ پر خواجہ سرا کے رقص کا اہتمام کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر مختلف حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...