جہلم (نامہ نگار) جہلم ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گائنی وارڈ میں دو چہرے والے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی 4 آنکھیں، 2 منہ اور2 ناک ہیں۔ ڈیوٹی ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش نارمل ڈیلیوری سے ہوئی، بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز بچے کے آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ ڈاکٹرز نے بچے کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بچے کی پیدائش قدرت کا امر ہے۔ ذرائع کے مطابق بچے کے والدین کا تعلق نواحی علاقہ ناڑہ سے ہے تاہم بچے کی پیدائش پر والدین تشویش میں مبتلا ہیں اور میڈیا سے بات کرنے سے معزرت کر لی ہے ۔