صنعائ(این این آئی)یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ یمن کی آئینی فوج نے صعدہ گورنری کے اطراف میں حوثی ملیشیا کی طرف سے کیا گیا حملہ پسپا کر دیا ہے۔ آئینی فوج نے اس گورنری میں حوثیوں کی کمک پرحملہ کرکے اسے بھاری جانی نقصان سے بھی دوچار کیا ہے۔ جوابی کارروائی میں حوثی ملیشیا کے 12 جنگجو ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے،میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی فوج کے بریگیڈ تین کے سربراہ محمد العجابی نے بتایا کہ بریگیڈ نے حوثی ملیشیا کی طرف سے پہاڑی سلسلے جبال الکلح میں یمنی فوج پر حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دشمن کو پسپا کر دیا۔العجابی نے مزید کہا کہ جوابی کارروائی میں حوثی ملیشیا کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ یمنی فوج نے صعدہ گورنری میں اگلے محاذ پر مدد کے لیے آنے والی کمک کو بھی نشانہ بنایا۔ادھر یمنی فوج نے ایک دوسری پیش رفت میں جنوبی الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کا ایک بغیر پائلٹ بمبار ڈرون تباہ کر دیا۔
یمنی فوج کا صعدہ میں حوثی ملیشیا کی کمک پرحملہ، 12جنگجوہلاک
Jul 05, 2021