تہران (این این آئی)ایران کے بوشہرمیں واقع واحد جوہری پاورپلانٹ نے دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔اس کو دوہفتے قبل ضروری مرمت کے لیے ہنگامی طور پر بند کردیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے وزارت توانائی کے ترجمان مصطفی رجبی مشہدی کے حوالے سے بتایا کہ بوشہر پلانٹ نے ضروری مرمت مکمل ہونے کے بعد توانائی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی ہے۔مشہدی نے یہ نہیں بتایا کہ پلانٹ میں کیا خرابی پیداہوئی تھی لیکن گذشتہ ہفتے ایران کی الیکٹرک توانائی کمپنی نے بتایا تھا کہ انجنیئر پلانٹ کے خراب جرنیٹر کی مرمت کا کام کررہے ہیں۔یادرہے کہ خلیج عرب کے شمال میں واقع بوشہرمیں ایران کے سابق شاہ رضا پہلوی کے دورمیں 1970 کے عشرے کے وسط میں اس جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر شروع ہوئی تھی۔
ایران کے بوشہرمیں واقع واحد جوہری پاور پلانٹ میں پیداواری سرگرمیاں بحال
Jul 05, 2021