مکرمی ! میرا گاؤں ملوٹ صدیوں پرانا اور تاریخی ہے ۔ ایک قلعہ بھی موجود ہے یہا ںسیا ح اندرون اور بیرون ملک سے تشریف لا تے ہیں ۔گاؤں میں ایک ڈسپنسری کی بلڈنگ موجود ہے جو لا کھوں خرچ کر کے بنائی گئی تھی مگر عرصہ دراز سے بند پڑی ہے ۔ اس گاؤں میں سر درد کی گو لی تک میسر نہیں یہا ں آبادی غریب لوگوں پر مشتمل ہے اگر کوئی بیمار ہو جا ئے تو گاؤں سے 18 کلو میٹر دور کلر کہار جا نا پڑتا ہے اور سفر کی اذیت مریض کو علیحدہ برداشت کرنا پڑتی ہے ۔ مہنگائی کے اس دور میں غریب آدمی کے لیئے یہ بہت مشکل ہے ۔ ہماری وزیرِِِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے گزارش ہے کہ گاؤں کے اس مسلئے کی طرف فوری توجہ دیں ۔ڈسپنسری کو بحال اور یہاں ڈاکٹر تعنیات کیا جا ئے تاکہ غریب لوگ فائدہ حاصل کر سکیں۔
( راجہ محمد اشرف ملوٹ کلر کہار،0336-5113952 )