راولپنڈی(پنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر چھری کے پے در پے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا پولیس کو یونس مسیح نے بتایا کہ میں گھرپر تھا دروازے پر دستک ہوئی تو میں نے دروازہ کھولا مدعی کا بیٹا سہیل اختر شدید زخمی حالت میں تھا اس نے بتایا کہ مجھ پر بابر مسیح وغیرہ نے راڈ اور چھری سے حملہ کیا بھائی پرویز مجھے چھڑانے آیا تو اس پر حملہ کر کے اسے پیٹ میں چھری گھونپ دی گئی جسے ہسپتال لے کر گئے جہاں شدید زخمی ہو نے کی وجہ سے فوت ہو گیا پولیس نے قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
راڈ اور چھری سے حملہ،ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی
Jul 05, 2021