ڈاکخانوں کے اندر اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کی جائے، شہری 

Jul 05, 2021

سوہاوہ ( نامہ نگار)عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر مواصلات سے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان بھر کے تمام ڈاکخانوں میں اے ٹی ایم مشینیں نصب کر کے ڈاکخانہ جات میں ہونے والے کرپشن کی راہیں مسدود کی جاسکتی ہیں ۔ اس لئے ملک بھر کے ڈاکخانوں میں اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کر کے معمر پنشنروں اور کھاتہ داران کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے ۔ اس لئے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور دور دراز کے علاقوں میں پاکستان پوسٹل بنک کی عوام کے قریب ترین سہولت کو متاثر نہ کیا جائے کیو نکہ قبل اس کے رائٹ سائزنگ اور ڈائون سائزنگ کی وجہ سے ملک کے دیہی علاقوں نے بہت سی بنک برانچیں ختم کی جا چکی ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں کے مطابق تاریخی حقیقت ہے کہ سب ادارے ختم ہوجائیں لیکن ڈاکخانہ ختم نہیں ہو نا چاہیے اس لئے حکومت کو اپنے فیصلوں کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے پاکستان پوسٹ کو جدید بنیادوں پر لا کر جاری رکھنا چاہیے اور پنشنرز اور کھاتہ داران کی پریشانی کا حل نکالنا چاہیے ۔

مزیدخبریں