حقوق یاموت،روٹی،کپڑااور مکان کا نعرہ دم توڑ چکا ‘ڈاکٹر یونس دانش

Jul 05, 2021

کراچی(وقائع نگار)جمعیت علماء  پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش نے تحصیل لطیف آبادکے ورکزکی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق یاموت،روٹی،کپڑااور مکان کا نعرہ دم توڑ چکا ہے سندھ کے عوام طویل عرصے سے لسانی سیاست کی بھینٹ چڑھتے رہے ہیں حقوق یا موت کے نام پر35سالوں سے قوم کو یرغمال بنانے والے پھر عصبیتوں کی آگ بھڑکا کر سندھ بالخصوص کراچی حیدرآباد کاامن و سکون تباہ کرنے کی سازشیں کررہے ہیں،خالد مقبول اپنے قائد الطاف حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں مقتدر اداروں کواس کا فوری نوٹس لینا چاہئے اور ملک و قوم کے خلاف اشتعار انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ ملک میں فساد پھیلانے کی ہر سازش کا قلاقمع ہوسکے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی،سینٹ اور صوبائی اسمبلی کا فورم موجود ہے پھر کیوں ان فورمز پر کراچی،حیدرآباد اور سندھ کے حقوق کے لئے کیوں بات نہیں کی جاتی؟ پھر کیوں ان اداروں کی نمائندگی کیلئے قوم کی اں کھوں میں دھول جھونکا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان20لاکھ مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے جس کی بنیاد دو قومی نظریہ پر رکھی گئی ہے ہمارے آباؤ اجداد نے صرف مسلم قومیت کا نعرہ لگایا،لسانی بنیادوں پرپاکستان کی تقسیم کی بات کرنے والے ملک کے وفادار نہیں راء  کے ایجنٹ ہیں قوم انکے ماضی سے اچھی طرح واقف ہے یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کراچی حیدرآباد کومتقل گاہ بنایا،،نوجوانوں کے ہاتھوں سے قلم چھین کرکلاشنکوف تھمائی،غنڈہ گردی،بھتہ خوری،زبان اور علاقہ کی بنیاد پرقتل وغارتگری کا بازار گرم کیا اب پھر اپنی متعصبانہ سیاست کی گرتی ہوئی دیوار کوسہارا دینے کیلئے قوم پرستی اور عصبیت کی آگ بھڑکا کر بھائی کو بھائی سے لڑانے کی بھارتی ایجنڈے کی تکمیل کی ناکام کوشش کی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پرحاصل کیا گیا ہے اس ملک کا مقدر صرف اور صرف نظام مصطفیٰ  سے وابستہ ہے جس میں ہر فرد کے حقوق کا تحفظ کیا گیاہے قوم گنبدخضراء  سے موزئین پرچم کو تھام لے اسی پرچم کے سائے تک امن سکون مل سکتا ہے جو سب کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے ۔

مزیدخبریں