چاک ایونٹ مینجمنٹ کے تحت ملی نغموں کا مقابلہ

کراچی ( سٹی نیوز) چاک ایونٹ مینجمنٹ کی چیرپرسن صائمہ نفیس نے اعلان کیا ہے کہ شہر قائد میں جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر پاکستان زندہ باد کے عنوان سے 11تا 20 سال کے نوجوانوں کے درمیان ملی نغموں کاایک مقابلہ کیاجائے گاجس کے لئے آڈیشن8 اور9 جولائی کو فرئیر ہال صادقین آرٹ گیلری میں دوپہر 2 سے شام 6 بجے تک ہوں گے، آڈیشن پاس کرنیوالے نوجوان ہی مقابلے میں شرکت کے اہل ہوں گے۔اس پروگرام کابنیادی مقصد وطن کے معماروں میں جذبہ حب الوطنی اجاگرکرنا ہے مقابلے میں جیتنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے اس سلسلے میں اگرکوئی امر وضاحت طلب ہوتو چاک ایونٹ منیجمنٹ کی چیئرپرسن صائمہ نفیس سے فون نمبر03052163750 پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن