غیرت کے نام پر کنواری بہن بھائی کے ہاتھوں قتل

Jul 05, 2021

دراہمہ (نامہ نگار) غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی بہن کو سر میںگولی مار کر قتل کردیا ملزم فرار تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ دراہمہ چاہ موچی والا کے رہائشی محمد علی کا اپنی بہن کے ساتھ جھگڑا ہوا بعد ازاں بھائی نے غیر شادی شدہ بہن کو سر میں گولی مار کر جان سے ماردیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس تھانہ دراہمہ جائے وقوعہ پر تین گھنٹے بعد پہنچی اور قانونی کاروائی شروع کردی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ اہل علاقہ طارق خان محمد اختر و دیگر نے کہاکہ والد کی مدعیت میں مقدمہ سے ملزم کو رعایت دی جارہی ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او اور ڈی پی او ڈیرہ سے اس درندگی پر ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ کو سرکاری مدعیت میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں