کبیروالا، نہر سے خاتون کی نعش برآمد،جسم پر تشدد کے نشانات، قتل کا شبہ

Jul 05, 2021

کبیروالا‘نواں شہر(نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) خاندانی دشمنی یا غیرت کے نام پر قتل‘‘ شجاع آبا د کینال سے ادھیڑ عمر خاتون کی نعش برآمد،جسم پر تشدد کے نشانا ت ، شناخت نہ ہوسکی، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نواں شہر ٹھل نجیب کے نواحی پل ہمایوں کے بزدیک پل شجاعبا د نہرسے تیرتی ہوئی نعش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کاروائی شروع کردی ہے، نعش کے جسم پر تشدد کے معمولی نشانا ت پائے گئے ہیں شبہ ہے کہ خاتون کو غیرت یا خاند ا نی دشمنی پرقتل کر کے نعش نہر میں پھینکی گئی ، نعش کی تاحال شناخت نہ کی جاسکی ہے۔

مزیدخبریں