معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ فلاپ پی ڈی ایم فلم کو اسکرینز پر زندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سماجی رابطے کی ایب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ دربدر بھٹکتی ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم گھسے پٹے بیانیے کے ساتھ پھر سے پتلی تماشا کررہی ہے۔ پی ڈی ایم کے مسترد شدہ کردار اپنی دم توڑتی انتشارانہ سیاست سے خود خوفزدہ ہیں۔
دربدر بھٹکتی ٹوٹی پھوٹی PDM گھسے پٹے بیانیے کے ساتھ پھر سے پتلی تماشا کررہی ہے۔ پی ڈی ایم کے مسترد شدہ کردار اپنی دم توڑتی انتشارانہ سیاست سے خود خوفزدہ ہیں۔ پٹے ہوئے کرداروں پر مبنی راہزنوں کی کہانی اب مزید نہ چلے گی۔ فلاپ PDM فلم کو سکرینز پر زندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 5, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ پھٹے ہوئے کرداروں پر مبنی راہزنوں کی پی ڈی ایم کہانی اب مزید نہیں چلے گی جبکہ فسادی مولانا کی قیادت میں عبرتناک رسوائی سے کرپٹ ٹولے نے کچھ بھی نہیں سیکھا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ دوسری قسط میں پہلے سے زیادہ ہزیمت ڈکیت گینگ کا مقدر بنے گی ، پیپلزپارٹی اور اے این پی سمندر برد ہوتی پی ڈی ایم کشتی سے چھلانگ لگا چکی ہے۔
فسادی مولانا کی قیادت میں عبرتناک رسوائی سے کرپٹ ٹولے نے کچھ نہ سیکھا۔ دوسری قسط میں پہلے سے زیادہ ہزیمت ڈکیت گینگ کا مقدر بنے گی۔ پیپلزپارٹی اور اے این پی سمندر برد ہوتی پی ڈی ایم کشتی سے چھلانگ لگا چکی۔ اقتدار کا حلوہ فضل الرحمن، شوباز شریف اور پی ڈی ایم چمچوں کو میسر نہ ہوگا!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 5, 2021
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اقتدار کا حلوہ فضل الرحمن، شوباز شریف اور پی ڈی ایم چمچوں کو میسر نہیں ہوگا۔