معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ فلاپ پی ڈی ایم فلم کو اسکرینز پر زندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سماجی رابطے کی ایب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ دربدر بھٹکتی ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم گھسے پٹے بیانیے کے ساتھ پھر سے پتلی تماشا کررہی ہے۔ پی ڈی ایم کے مسترد شدہ کردار اپنی دم توڑتی انتشارانہ سیاست سے خود خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پھٹے ہوئے کرداروں پر مبنی راہزنوں کی پی ڈی ایم کہانی اب مزید نہیں چلے گی جبکہ فسادی مولانا کی قیادت میں عبرتناک رسوائی سے کرپٹ ٹولے نے کچھ بھی نہیں سیکھا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ دوسری قسط میں پہلے سے زیادہ ہزیمت ڈکیت گینگ کا مقدر بنے گی ، پیپلزپارٹی اور اے این پی سمندر برد ہوتی پی ڈی ایم کشتی سے چھلانگ لگا چکی ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اقتدار کا حلوہ فضل الرحمن، شوباز شریف اور پی ڈی ایم چمچوں کو میسر نہیں ہوگا۔