چین نے نیا موسمیاتی مصنوعی سیارہ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے چین نے پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بجکر 28 منٹ پر شمال مغربی چین میں قائم جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا موسمیاتی مصنوعی سیارہ فینگیون 3 ای (ایف وئے۔3 ای) لانگ مارچ 4 سی راکٹ کے ذریعے مدار میں بھیجا ہے۔انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہا کہ فینگیون 3 ای سیارہ سیٹلائٹ اور راکٹ شنگھائی اکیڈمی آف سپیس لائٹ ٹکنالوجی نے تیار کیا ہے جو 11ریموٹ سینسنگ سے آراستہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ سیارہ8 سال کے عرصے میں ڈیزائن کیا گیا ہےجوبنیادی طور پر ماحولیاتی درجہ حرارت ، نمی اورموسمی پیش گوئی کے بارے میں بتائے گا جس سے چین کی موسم کی پیش گوئی کی صلاحیت بہتر ہوگی۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں ، موسمیاتی آفات کو روکنے اور اس سے بچنے کے لیے عالمی سطح پر قطبین اور دیگر علاقوں میں موجود برف کی کوریج ، سمندر کی سطح کا درجہ حرارت ، قدرتی آفات اور ماحولیات کی بھی نگرانی کرے گا۔یہ سیارہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا یہ 377 واں مشن تھا ۔
چین نے نیا موسمیاتی مصنوعی سیارہ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا
Jul 05, 2021 | 13:24