آج گوادر میں ایک تاریخی پروگرام ہونے جا رہا ہے:عاصم سلیم باجوہ

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ آج گوادر میں ایک تاریخی پروگرام ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہ ہے کہ وزیر اعظم آج گوادر تشریف لا رہے ہیں۔ وزیر اعظم گوادر فری زون فیز ٹو کا افتتاح کرینگے، گوادر فری زون فیز ون 60 ایکڑ پر مشتمل تھا جبکہ فری زون فیز ٹو 2200ایکڑ پر مشتمل ہے۔سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین نے کہا ہے کہ وزیراعظم فری زون میں تین فیکٹریوں کا بھی افتتاح کرینگے اور وزیر اعظم ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کا بھی افتتاح کرینگے، تقریب میں چینی سرمایہ کار ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔

عاصم سلیم باجوہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار گوادر سمیت پورے پاکستان میں اپنے مستقبل کے منصوبوں بارے بتائیں گے۔ تقریب میں سات علاقائی ممالک کے سفراء خصوصی طور پر شریک ہونگے اس کے علاوہ علاقائی مملالک کے سفراء وزیر اعظم کو اپنے اپنے ملک کی جانب سے سرمایہ کاری اور تعاون کا یقین دلائیں گے۔انھوں نے پیغام میں کہا ہے کہ گوادر فری زون ون میں 46 کاروباری ادارے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، فری زون ون میں 12 فیکٹریاں لگ رہی ہیں۔فری زون ون میں تین فیکٹریوں نے اپنے مصنوعات کی تیاری شروع کردی ہیں

سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ گوادر میں ٹریفک دن بدن بڑھ رہی  ہے، گوادر میں سامان کی آمد و رفت 60ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ گئی ہے، گوادر انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن