دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18کروڑ37لاکھ42 ہزار35ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 5 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18کروڑ37لاکھ42 ہزار35ہوگئی۔امریکہ3کروڑ37لاکھ17ہزار567 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ5لاکھ 45ہزار433 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ87لاکھ 69ہزار808 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ48ہزار171، روس میں 55لاکھ44ہزار209، ترکی میں 54 لاکھ40ہزار368 اور برطانیہ میں 49لاکھ20ہزار168 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 45لاکھ35ہزار473 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 43لاکھ50ہزار495 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن