تھائی لینڈ،کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ سے کم ازکم 20افراد زخمی

Jul 05, 2021 | 13:57

ویب ڈیسک

بنکاک کے مضافات میں سووارنابھومی ہوائی اڈے کے قریب کیمیکل کی فیکٹری میں سوموار کی صبح دھماکہ اور آتشزدگی کے باعث کم ازکم 20افراد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ساموت پراکان کے ضلع بانگ پھلی میں پلاسٹک فوم تیار کرنے والی فیکٹری میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا3بجے زور دار دھماکہ ہوا جس سے پلانٹ میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔شبہ ہے کہ یہ دھماکہ پلانٹ میں محفوظ کئے گئے تقریبا 20ٹن کیمیکل مواد سے ہواہے۔دھماکے کی وجہ سے کم ازکم20مزدوروں اور رہائشی زخمی ہو ئے اور اس سے 10قریبی فیکٹریوں اور رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی حکومت نے پلانٹ کے 5کلومیٹر کے علاقہ میں تمام رہائشیوں اور کاروباروں کے ضروری انخلا کا حکم دیا ہے۔زیادہ تر آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن عہدیداروں کی جانب سے دھماکے اور نقصان کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کرنا باقی ہیں۔

مزیدخبریں