آصف زردای کیخلاف نیا کیس ، نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟

سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا ہے۔

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگ لیا ہے کہ نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟

نیب نے نیویارک فلیٹ سے متعلق آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کے حصول کیلئے نوٹس بھجوایا ہے درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا۔ نیب نے آصف علی زرداری کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ نیب کال آپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئین ہے کہ نیب کا کال نوٹس معطل کیا جائے۔ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔ضمانت کی درخواست کیساتھ آصف علی زرداری میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن