سی پیک پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جنوبی بلوچستان پیکج سے علاقے میں پانی ،بجلی ، سڑکوں اور روزگار کے مسائل حل ہوں گے. چیئرمین سی پیک اتھارٹی

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے، گوادر پورٹ مکمل آپریشنل ہو چکی ہے، 60 ایکڑ رقبہ پر فری زون فیز ۔1 مکمل ہو گیاہے، 2200 ایکڑ پر فیز ۔2منصوبے کے سنگ بنیاد سے اربوں ڈالر کے سرمایہ کاری کا نیا سلسلہ شروع ہو گا، گوادر میں جدید ہسپتال، ایئرپورٹ اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی تعمیر بھی جاری ہے، جنوبی بلوچستان پیکج سے علاقے میں پانی ،بجلی ، سڑکوں اور روزگار کے مسائل حل ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی انہوں نے کہاکہ آج ایک تاریخی دن ہے۔ گوادر پورٹ مکمل آپریشنل ہو چکی ہے۔ 40 کمپنیاں یہاں پر اپنی سرگرمیاں شروع کر چکی ہیں۔ ان منصوبوں کے راستے میں دیرینہ رکاوٹیں اور مسائل موجودہ حکومت کی کوششوں سے حل ہوئے ہیں۔ 13 سال بعد گوادر پورٹ فری زون پالیسی بنائی گئی۔ ایل پی جی اور ایل این جی لائسنسز کا اجرا ہوا۔ ایران کے ساتھ سرحدی انتظام کے معاملے پر پیشرفت ہوئی اورایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کا آغازکیاہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر شہر میں بھی ترقی کا سفر جاری ہے۔ ماسٹر پلان کی منظوری دی جا چکی ہے اور اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

سی پیک کے تحت گوادر میں 100 بستر پر مشتمل جدید ہسپتال، بین الاقوامی ایئرپورٹ اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بنایاجا رہا ہے۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی بلوچستان میں ماضی میں نظر اندز کئے جانے کااحساس پایا جاتا ہے ۔ پانی ، بجلی ، سڑکوں اور روزگار اس علاقے کے مسائل ہیں جو جنوبی بلوچستان پیکج سے حل ہوں گے اور یہاں پر ترقی کا ایک نیادور شروع ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد قیصر اور دیگر صوبائی و وفاقی وزرا سی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے حاسدوں اور دشمنوں کے پروپیگنڈے کے نشانے پر ہے ۔ سی پیک کے خلاف پراپیگنڈا ناکام بنانے اور اس پراپیگنڈے کے اثرات ذائل کرانے میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری خود اور اپنے اداروں کے ذریعے حل کرانے میں اہم کردار اداکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی محنت اور قربانیوں کے بغیر ان منصوبوں پر کام آگے بڑھانا مشکل ہوتا۔ ان کی قربانیاں بھی قابل تحسین ہیں۔ چین کے سفیر نونگ رونگ بھی سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ سی پیک منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سی پیک کو توسیع دی جا رہی ہے اور وزیراعظم کے شکر گزار ہیں کہ وہ خود سی پیک کے سرپرستی 

ای پیپر دی نیشن