مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمداور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمدیقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور مویشی منڈیوں کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ مویشی منڈیوں میں دیگرضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔کانگووائرس سے بچاؤ کیلئے مویشی منڈیوں کی خصوصی سکریننگ کرتے ہوئے جراثیم کش سپرے کیا جائے-جانوروں پر بھی جراثیم کش دوائی کا استعمال یقینی بنایا جائے-انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات فی الفور اٹھا ئیں۔احتیاط علاج سے بہترہے،عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے .

ای پیپر دی نیشن