خادم اعلی کے مابین پھوٹ پڑ چکی،نا اہل لیگ اپنے عبرتناک انجام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ا پنے بیان میں کہا ہے کہ بھگوڑے لیڈر، جعلی راجکماری اور جعلی خادم اعلی کے مابین پھوٹ پڑ چکی ہے اورنا اہل لیگ اپنے عبرتناک انجام کی جانب بڑھ رہی ہے۔یہ پاکستان کو ملکر کھاتے اور لوٹتے رہے، اب اقتدار کی دوری ان کو چین سے بیٹھنے نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل لیگ کی تباہی اور بربادی میں کنیز اول اور کنیز دوم دونوں کا برابر کا ہاتھ ہے۔جو حشر پی ڈی ایم کا ہوا وہی نااہل لیگ کا ہونے والا ہے۔سسلین مافیا کے ڈان عبرتناک انجام سے دوچار ہیں۔کنیزاؤں کی آنیاں جانیاں اور بڑھکیں کسی کام نہیں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ جعلسازوں کے اس گروہ نے ہوش ربا کرپشن کی ہے۔بھگوڑا لیڈر، جعلی راجکماری اور جعلی خادم اعلی کرپشن کے حمام میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ کنیزائیں جو مرضی کر لیں ان کی سیاہ کاریوں پر پردہ نہیں ڈال سکتیں .

ای پیپر دی نیشن