کولمبو (آئی این پی+ این این آئی) سری لنکا میں ایندھن کا ذخیرہ صرف ایک دن کا رہ گیا، پبلک ٹرانسپورٹ دو تہائی تک معطل کر دی گئی۔ سری لنکن وزیر توانائی کنچانا ویجیسکرا نے کہا ہے کہ ملکی تیل کا ذخیرہ صرف 4,000 ٹن رہ گیا ہے۔ نئی کھیپ 22 اور 23 جولائی کو متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سپلائرز سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم 22 جولائی سے پہلے کوئی کھیپ نہیں پہنچ رہی۔ وزارت تعلیم نے پیر سے ایک ہفتے کیلئے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ سری لنکا کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کولمبو شہر کے حدود و دیگر تمام صوبوں کے اہم شہروں میں واقع تمام سکولوں کو اگلے ہفتے کے دوران بند رکھا جائے گا۔ وزارت تعلیم کے سیکرٹری نہال رانا سنگھے نے سکولوں سے آن لائن کلاسز کا انتظام کرنے کیلئے کہا۔
سری لنکا