میرٹ پر بھرتی، شفافیت کیلئے پنجاب پبلک سروس کمشن میں اصلاحات   

Jul 05, 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمشن نے شفافیت کے فروغ اور میرٹ پر بھرتی کو یقینی بنانے کیلئے بے شمار نئی پالیسی اصلاحات کی ہیں۔ امتحانی مراکز پر امتحانات کے دوران موبائل اور دیگر الیکٹرونک آلات کے استعمال کو روکنے کیلئے دو سو سے زائد امتحانی مراکز میں جیمرنصب کر دیئے گئے ہیں۔ جعلی امیدواران کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر نادرا کی مدد سے انگوٹھے کے نشانات کے ذریعے امیدوار کی تصدیق کی جارہی ہے۔ پنجاب پبلک سروس نے نقل کرنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ایسے تمام امیدواروں کے خلاف پنجاب پولیس کی مدد سے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ حال ہی میں پنجاب پبلک سروس کمشن میں جعلی امیدوار کا ایک کیس رپورٹ ہونے پر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس اس کیس میں ملوث امیدوار اسکی جگہ پیپر دینے والے امیدوار اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تحقیقات کررہی ہے۔ امتحانی مراکز کے اندر اور باہر سخت نگرانی کے ذریعے نقل اور جعل سازی کو روکا جا رہا ہے۔ پبلک سروس کمشن نے ایسے اہلکار جو کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث ہیں ان کے لئے زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنا رکھی ہے۔
  اصلاحات

مزیدخبریں